Friday May 3, 2024

استعفیٰ دینے کی دھمکی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،جس طرح ہماری حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے!!

اسلام آباد (ویب ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے، جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پربہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں میں اس پر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے، فواد چوہدری کے بیانات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے۔

FOLLOW US