Thursday January 16, 2025

بریکنگ نیوز: وزیرِاعظم کا مارچ 2021 تک ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ برس تک ملک میں یکساں نظامِ تعلیم رائج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں تین سطح کا تعلیمی نظام رائج ہے، جس میں انگلش میڈیم، اردو میڈیم اور دینی مدارس کا نظام شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ 2021 تک پورے ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نظام نافذ ہوجائے گا اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بہت سے ممالک نے لاک ڈاون کیا،

اور جب ہم نے بیرونی دنیا کو دیکھا تو صوبوں نے بھی اپنے طور پر قدم اٹھانا شروع کر دیئے، پہلے دن سے خدشہ تھا کہ مغرب چین یا امریکا کو نقل کریں گے تو نقصان ہوگا کیوں کہ ہماری صورتحال ان سے مختلف ہے، پاکستان میں کچی آبادیاں اور غریب بستیاں ہیں، ہمارے پاس دوہری مشکل ہے، ہم نے ایک طرف کورونا اور دوسری طرف بھوک سے بچانا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہمارے بعد لاک ڈاون کیا، سخت لاک ڈاون کے باوجود بھی بھارت میں متاثر افراد کی تعداد ہم سے ذیادہ ہے، جس طرح کا لاک ڈاون ہمیں لگانے کا کہا جارہا تھا بھارت نے لگایا تو 34 فیصد لوگ شرح غربت سے نیچے چلے گئے، ندوستان کے لاک ڈاوٴن کے بعد مجھ پر دباوٴ زیادہ بڑھ گیا، خود میری کابینہ کا مجھ پر پریشر تھا، لیکن مجھے غریب طبقے کی فکر تھی، اگر ہماری معیشت سنگاپور کی طرح ہوتی تو پھر بہترین چیز کرفیو تھی مگر پاکستان کی صورتحال مختلف ہے۔

FOLLOW US