Friday May 3, 2024

یہ لائیں گے تبدیلی۔!!! سندھ حکومت کی ادویات لاڑکانہ قبرستان سے برآمد، بلاول کے چیلنج کا چند گھنٹوں بعد ہی ستیا ناس

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی ادویات لاڑکانہ قبرستان سے برآمد،بلاول کے چیلنج کا چند گھنٹوں بعد ہی ستیا ناس ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی ادویات قبرستان سے بھی برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے برآمدگی کے بعد قبرستان سے بھی ادویات برآمد کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی، گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر آج قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر آج چانڈکا اسپتال عملے کو بھی بیانات کے لیے بلایا گیا تھا۔ لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ’ناٹ فار سیل‘ کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ کونسل ممبر دادن خان مہر کو ٹیلی فون کیااورکہاکہ کارکنان پارٹی کااثاثہ ہیں،قیادت اُن کی جدوجہد سےپوری طرح آگاہ ہے،پیپلزپارٹی کارکنان کی جماعت ہے، قیادت کارکنان کےساتھ ہے اورہمیشہ ساتھ رہےگی،حکومت مکمل بےنقاب ہوچکی ہے،کارکنان اپناکرداراداکرتےرہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیلنج دئیے ہوئے72گھنٹے گزرچکے ہیں،جن ہسپتالوں کو پی ٹی آئی سندھ سے چھیننے کی کوشش کر رہی ہے، ان کی طرز کا کوئی ایک ہسپتال ملک میں دکھادے، پی ٹی آئی این آئی سی وی ڈی جیسے کسی ایک ہسپتال کا نام بتادے جو نو برسوں میں بنایا ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 72 گھنٹے گزرجانے کے باوجود میرا چیلنج پی ٹی آئی سے پورا نہ ہوسکا، میں انتظار کررہا ہوں۔

FOLLOW US