Friday May 17, 2024

بارشوں کا سلسلہ جاری ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آبادویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بارش(ملی میٹر):پنجاب: جہلم 58، اٹک 25، نارووال25، خافظ آباد 23، منڈی بہاؤالدین20، اسلام آباد( ائیر پورٹ 15، بوکرہ 03، زیرو پوائنٹ02)،

سیالکوٹ (سٹی 18، ائیر پورٹ 09)، جوہر آباد 12، گوجرانوالہ11، مری 10، لیہ 08، راولپنڈی ( چکلالہ 05، شمس آباد01)، گجرات 05، فیصل آباد03، لاہور (ائیر پورٹ 02، سٹی ٹریس)، بھکر، نورپور تھل 02، جھنگ 01، خیبر پختونخوا: تخت بھائی، دیر(بالائی 23، زیریں 08)، کاکول 15، کالام 09، بنوں 05،بالاکوٹ، دروش03، چراٹ02،پشاور، میر کھنی ، مالم جبہ 01، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پورٹ 05 ،سٹی 02 )، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی03،بلوچستان : قلات 02 ، گلگت بلتستان: چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

FOLLOW US