Tuesday May 14, 2024

فواد چوہدری لائیو شو میں بیٹھ کر شراب پیتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈیسک) فواد چوہدری لائیو شو میں بیٹھ کر شراب پیتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ میڈیا کے سامنے جب بیٹھنا ہے تو کس طرح بات کرنی ہے۔ آدھی دنیا شراب پیتی ہے، اگر ہم مسلمان معاشرے کی بات بھی نہ کریں تو غیر ملکی میڈیا میں بھی بیٹھنے کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری کبھی علمائے دین کے خلاف بولنا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی پارٹی کے خلاف، مجھے 7 مرتبہ پارٹی سے نکالا گیا، لیکن ہمیشہ میں نے پارٹی کے دفاع کی جنگ لڑی ہے۔بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جب آپ پارٹی قیادت کی عزت کرتے ہیں تو آپ کو اپنا من مارنا پڑتا ہے، اس طرح کے بیانات دے کر پارٹی سے وفاداری کی مثال نہیں دی جا سکتی۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیراطلاعات کی جانب سے یہ بیان گزشتہ روز فواد چوہدری کے مںظر عام پر آنے والے انٹرویو کے بعد دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز منظرعام پر آنے والے انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے جہانگیرترین نے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔ تا ہم ان کے بیانات کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف میں ہلچل مچ گئی ہے جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

FOLLOW US