Monday January 20, 2025

بجٹ 2020-21 گلگت بلتستان بازی لے گیا۔!!! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ کردیا؟ جان کر ورکرز کے چہرے خوشی سے کِھل اُٹھے

گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کے لیے 68 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیر برائے قانون اور پارلیمانی امور اورنگزیب خان نے گلگت بلتستان میں مالی سال 21-2020 کے لیے بجٹ تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے گریڈ ایک تا 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ 17 گریڈ اور اس سے زائد کے ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق گندم کی سبسڈی کے لیے 6 ارب روپے اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ خیال رہے کہ یہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کا آخری بجٹ ہے جس کی مدت 24 جون کو ختم ہوجائے گی۔ قبل ازیں گلگت بلتستان کا بجٹ اجلاس 19 جون (بروز جمعرات) کو منعقد کیا گیا تھا

لیکن وزیر حاجی جانباز خان کے انتقال کے باعث اسے جمعہ تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن اور حکومتی اراکین دونوں بشمول اپوزیشن اراکین بشمول اپوزیشن لیڈر محمد شفیع خان، حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے جعفراللہ خان، برکت جمالی اور محمد امین، پاکستان پیپلزپارٹی کے انجینئر محمد اسمٰعیل اور جاوید حسین مجلس وحدت المسلمین کے رضوان علی نے اپنی تقاریر کے دوران حاجی جانباز خان کو اپنے علاقے میں سماجی کاموں اور سیاسی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حاجی جانباز خان کے انتقال کو خطے کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ حاجی جانباز خان خطے کے ایک تجربہ کار سیاستدان تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر، مشیر اور وزیر خطے کی ترقی میں حاجی جانباز خان نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ خیال رہے کہ حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے گلگت بلتستان کے پہلے رکن اسمبلی تھے۔

FOLLOW US