Saturday May 18, 2024

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف دفعہ 144 نافذکر دی گئی‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق محکمہ داخلہ نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی سفارش پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے‘ اور اس حوالے سے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر، کنسنٹریٹر، پلس آکسی میٹر کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف 144 لگائی گئی ہے‘انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزی روکنے میں مدد ملے گی‘انہوں نے کہاکہ مریضوں کے لیے کسی بھی چیز کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کر رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے کورونا وائرس کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے‘ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس مریضوں کے لیے سہولیات کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں‘انہوں نے کہاکہ دفعہ 144 کا نفاذ فی الفور ہو گا، 2 ماہ تک لاگو رہے گی۔

FOLLOW US