Saturday May 18, 2024

جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم انتقال کر گئے

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم انتقال کر گئے، طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گئے، صاحبزادے نے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف مذہبی اسکالر، جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعمان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ مفتی نعمان نے بتایا ہے کہ ان کے والد مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ کچھ روز سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور انہیں بخار کی شکایت بھی ہوئی۔ آج ہفتے کے روز طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔

FOLLOW US