Sunday May 19, 2024

پنجاب کے بعد کے پی کی فلور ملز کا بھی(آج) سے ملز بند کرنے کا اعلان

پشاور/لاہور: پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے (آج) پیر سے ملز بند کرنے کا اعلان کردیا۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کے مطابق جنوبی پنجاب میں ملوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں لہٰذا مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔اٴْدھر فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری فوڈ کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کردی ہے۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کی دعوت بھی دے رہی ہے اور ساتھ میں ملتان میں ملز بھی سیل کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال اور احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا فلور ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد اقبال نے بھی پیر سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو ایک ماہ سے گندم کی فراہمی بند ہے، گندم کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 180 فلور ملز پیر سے ہڑتال کریں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملز بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

FOLLOW US