Thursday November 28, 2024

اب ہر کوئی ماسک پہنے گا ، نہ پہننے والوں کے خلاف پولیس۔۔۔۔۔ حکومت نے ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شہری کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے، اس لیے پبلک مقامات پرسب کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کا جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی کردیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے امریکا کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے دوائی دریافت کی ہے۔اس دوائی کے کلینکل آزمائش کے بعد اس دوا کو بڑا مئوثر پایا ہے۔ اب سوال یہ تھا کہ یہ دوائی صرف امیر ممالک کیلئے ہوگی یا غریب ممالک کو بھی میسر ہوسکے گی،

کیونکہ وائرس پوری دنیا میں210 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اس کمپنی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کی ہے، ہماری ایک کمپنی نے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔یہ معاہدہ دو روز قبل مکمل ہوگیا ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ پوری دنیا میں 6 کمپنیاں ہیں، جن کو دوائی بنانے کی اجازت ملی ہے۔پوری دنیا میں چھ کمپنیاں اس دوائی کو بناسکیں گی۔ جس میں ایک کمپنی پاکستان کی ہے، ایک امریکی کمپنی اور چار کمپنیاں دوسرے ممالک ہیں۔اس دوائی سے صرف پاکستان میں ہی علاج نہیں کیا جاسکے گا، بلکہ دنیا کے 127 ممالک میں بھی برآمد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس سے وقار بلند ہوگا کہ پاکستان ان ممالک میں ایک ہے، جو دنیا میں دوائی کو برآمد کرے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اب پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری کررہی ہے۔ کیونکہ اب لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، اس لیے اب نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں کہ ہر کوئی ماسک لازمی پہنے۔اس موقع پروفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہماری پالیسی کا محور توازن رکھنا ہے، لوگوں کی زندگیوں پر اثرات کو بھی دیکھنا ہے، قوم نے ایک مربوط حکمت عملی سے آگے چلنا ہے، اللہ کا کرم ہے، کہ ہمارے لیے ملک کو بند رکھنا ناممکن ہے، ساتھ ساتھ ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں، مارچ کی نسبت ہماری ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 27 گنا اضافہ ہوچکا ہے، لیبارٹری70ہوچکی ہیں، سرجیکل ماسک، این 90ماسک ، وینٹی لیٹرز سب کی این ڈی ایم اے نے سپلائی ممکن بنائی ہے۔

FOLLOW US