Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: سندھ حکومت سب کو پیچھے چھوڑ گئی۔۔۔!!! وبائی امراض کیلئے 6 ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک ) حکومت سندھ نے صوبے میں وبائی امراض کے 6 ہسپتال بنانے کافیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت غذر پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں 6 نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفننگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ رواں سال دسمبرتک 88 سکمیں مکمل ہو جائیں گی۔چیف سکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 400 بسترکا، حیدر آباد ، سکھر ، میرپورخاص ، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد میں دو دو سو بستروں پر مشتمل ہسپتال بنائیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث محکمہ صحت کے تمام فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ان انفیکشنز ڈیزی ہسپتالوں کے علاوہ اجلاس میں کمز جامشورو آئی سی یو کی اپگریڈیشن کیلئے 18 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہسپتال میں ماہر کنسلٹنٹ کو مقرر کیا جائے گا۔ واضح رہے سندھ بھر میں 14ہزار99 مریض سامنے آچکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 33 افراد جان کی باز ہار گئے،مجموعی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہزر 218 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،ساتھ ہی ساتھ مجموعی اموت بھی 803 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد صوبہ پنجاب میں کیسزکی تعداد 12 ہزار 914، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 423 ، بلوچستان میں 2 ہزار310، گلگت میں 501 میں کیسز کی تعداد 501 ہو گئی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں 105 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 10 ہزار 155 افراد کورونا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہو گئے۔ ملک بھر میں 3لاکھ 44 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

FOLLOW US