Wednesday January 22, 2025

چین سے پی آئی اے کا ایک اور طیارہ 17 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی ای) کا طیارہ چین سے 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ کورونا وائرس کے پیش نظر طبی آلات و حفاظتی سامان لیکر چین کے دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان نے بتایا کہ سامان میں 24 ایکسرے مشینیں اور اس کے پارٹس جبکہ 3 لاکھ 71 ہزار ٹیسٹنگ کِٹس اورمختلف اقسام کے 10 لاکھ ماسک بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق چین سے خریدے گئے سامان کی بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

FOLLOW US