Wednesday January 22, 2025

قطر ایئرویز نے اسلام آباد سے قطر کیلئے چار مزید کمرشل پروازوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: قطر ایئرویز نے اسلام آباد سے قطر کیلئے چار مزید کمرشل پروازوں کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان میں امریکی مشن کے مطابق امریکی شہریوں کو دوحہ سے امریکہ کی پروازوں کے لیے اپنے انتظامات خود کرنا ہوں گے پاکستان میں امریکی مشن کا ان پروازوں کی بکنگ میں کوئی کردار نہیں ہے۔پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے مطابق قطر ائرویزکی یہ پروازیں 19 مئی سے شروع ہوں گی13 مئی کو پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ ، 15 مئی کو پرواز کیو آر 601 پشاور سے دوحہ 19 مئی کو کیو آر 617 ملتان سے دوحہ اور 19 مئی کو ہی قطر ائرویز کی پرواز کیو آر 605 کراچی سے دوحہ جائے گی،

امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ قطر ائرویز کی ان پروازوں کا انتظام وہ خود کر رہی ہے جبکہ ان کا انتظامی طور ہر امریکہ اے کوئی تعلق نہیں ہے ،پاکستان میں امریکی مشن کا ان پروازوں کی بکنگ میں کوئی کردار نہیں ہے ان پروازوں میں براہ راست نشستیں بک کروائیں یا اپنے سفری انتظام کرنے والوں سے رجوع کریں۔ امریکی شہریوں کو دوحہ سے امریکہ کی پروازوں کے لیے اپنے انتظامات خود کرنا ہوں گے امریکی سفارت خانے کا امریکہ کے لئے کوئی اضافی چارٹرڈ پروازوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے، امریکی سفارتخانہ نے واضح کیا کہ جو امریکی شہری پاکستان سے جانا چاہتے ہیں ان پروازوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

FOLLOW US