Thursday November 28, 2024

پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں ایک ساتھ!! چائینہ ایک اور تحفہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کی روک تھام کیلئے چین سے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ماسک 3نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد کو آگے آگے ہیں ، چین سے خریدے گئے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، پرواز سی زیڈ6007ارقمی سے 6ہزارکلو گرام ماسک لیکر اسلام آبادپہنچی ، ماسک 3 نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔ یاد رہے چند روز قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکر پاکستان پہنچا تھا، سامان

میں ماسک، گلوز،ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی لباس شامل تھا ، پاکستانی حکام نے رن وے پر سامان وصول کیا۔ اس سے قبل بھی پی آئی اےکاخصوصی طیارہ 18ٹن سامان لےکر اسلام آباد پہنچا تھا ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور این ڈی آرایم ایف کے سربراہ ندیم احمد نے سامان وصول کیا، سامان میں 159 وینٹی لیٹراور 15ایکسرے مشین، 200 تھرمل گنز ، ذاتی حفاظتی سامان کی کٹس، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان پاکستان پہنچے گا، آج پاکستان دن میں 30سے 40ہزار ٹیسٹ کر سکتا ہے، عملے کی دستیابی پر روز 30 سے 40ہزار ٹیسٹ کرسکیں گے، سامان کی فراہمی میں این ڈی آرایم ایف کاتعاون اہم ہے۔

FOLLOW US