Friday May 10, 2024

کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا۔!!! پاکستان پر ڈالروں کی بارش۔۔۔ قومی خزانہ لبالب بھرگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.181 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سٹیٹ بنک اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.463 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 1.181 ارب ڈالر کے اضافہ کے بعد 12.07 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.392 ارب ڈالرہے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کے طریقہ کارکے تحت پاکستان کو 1.39 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتہ سٹیٹ بنک نے 234 ملین ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 16 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) اسکیم کے تحت 1.39ارب ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18.46ارب ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 62کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.181 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سٹیٹ بنک اور کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18.463 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

FOLLOW US