پشاور:کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کوریج کرنے والے صحافیوں میں سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کےپشاور سے تعلق رکھنے والے سات صحافی اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان صحافیوں میں جی این این کے آصف شہزاد، سچ نیوز کے واجد شہزاد، روز نیوز کے شہزاد کاظمی اور پکار مشرق سے وابستہ پشاور پریس کلب کے سینئر ممبر عمران علی کے علاوہ جی این این کے عامر علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے۔ جی این این کے ایک اور نوجوان کیمرہ مین 22 سالہ اسد علی کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آنے کی اطلاع ہے۔