Monday November 25, 2024

پٹرول دنیا بھر میں بے عزت ہو کر رہ گیا،کوئی پوچھتا ہی نہیں، حکومت کا بہت سوچ سمجھ کر پٹرول منگوانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:کرحکومت نے ایک ماہ کی پابندی کے بعد پیٹرول کی درآمدات کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اب اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل اور پیٹرول درآمد کر سکتی ہیں جب کہ ریفائنریز بھی خام تیل درآمد کرسکتی ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور پیٹرول کی کھپت میں کمی کے بعد 26 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جس کے باعث تیل کی طلب میں شدید کمی ہوئی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر چلی گئی ہیں۔

FOLLOW US