Sunday January 19, 2025

رمضان کی آمد۔۔!! آلو، پیاز، دودھ، دھی، سمیت 14 اشیا مہنگی۔۔۔ماہ مبارک کے آغاز پر ہی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) لہسن7،آلو ساڑھے 12،مرغی7 ،پیاز ساڑھے 4،کیلے 4روپے مہنگے ، بکرے ،گائے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے مہنگائی 0.62 فیصد بڑھی،12اشیا کی قیمتوں میں کمی،25میں استحکام رمضان المبارک آمد کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتیںبڑھ گئیں، ادارہ شماریات کے مطابق مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو ، پیاز ساڑھے 4 روپے ، مرغی 7 روپے ، لہسن 7 روپے فی کلو ،کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے ،

حالیہ ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت ، دہی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگے ہوئے ،رواں ہفتے میں 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 2 روپے فی کلو اور انڈے 6 روپے فی درجن سستے ہوئے ، دال چنا 5 روپے ، دال مسور 3 روپے فی کلو ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11 روپے ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، حالیہ ہفتے میں چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، تاہم 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی وبا سے حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا، ترقیاتی بجٹ میں آئندہ نئے منصوبے نہ شامل کرنے کا فیصلہ، پہلے سے جاری منصوبوں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے مالی سال بیس اکیس کے لیے بجٹ کی تیاریاں جارہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ مالی بحران ہونے کے باعث اب بجٹ میں چند تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے بیشترکورونا کے حوالے سے نئے منصوبے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں صرف پہلے سے جاری منصوبوں کوشامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوڈ کے حوالے سے خصوصی طور پر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں صوبائی محکموں سے بجٹ میں کمی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

FOLLOW US