Sunday January 19, 2025

رانا ثناءاللہ کی مشکل ٹل گئی۔۔!!عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون کو زبردست سرپرائز دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس رانا ثناء للہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔انسداد منشیات لاہور کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔ کرونا وائرس کے باعث ذاتی سیکیورٹی گارڈز لیکر سفر نہیں کرسکتا۔ جو کسی خطرے سے خالی نہیں۔

عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ جج شاکر حسن نے رانا ثناء اللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔عدم پیشی پر منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ کے صدرچودھری شجاعت حیسن نے کورونا کیخلاف اپوزیشن ملکر چلنے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں، بلکہ حکومت اوراپوزیشن کو کورونا کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حیسن کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، کامل علی آغا اور دوسرے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ چودھری شجاعت حیسن نے اپوزیشن کو کورونا کے خلاف مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، احتیاطی تدابیرکو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ضروری سامان کی تقسیم جاری رکھیں گے۔ کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی امداد بھی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اوورسیزپاکستانی اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ کورونا سے لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

FOLLOW US