Monday January 20, 2025

سعودی عربیہ کے مفتیان کے فتوے پر عمل کرنا ہے توچور کاہاتھ بھی کٹنا چاہیے، مفتی عبدالقوی علما سو کے امام نہ بنیں انہیں، چاندمیں قندیل بلوچ اور مساجدمیں صرف کرونانظرآرہا ہے،کھری کھری سنا دی گئیں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن مولانا حافظ محمد یوسف نے کہا کہ مفتی عبدالقوی علما سو کے امام نہ بنے انہیں چاندمیں قندیل بلوچ اور مساجدمیں صرف کرونانظرآرہا ہے جامعہ الازھر،سعودیہ عربیہ اور شام کے مفتیان آزاد نہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عربیہ کی بات کرنے والے غور کرے کہ سعودی عربیہ میں چور کاہاتھ اور قاتل کاسر قلم کیاجاتا ہے جبکہ پاکستان میں کچھ نہیں ہو تااگرسعودی عربیہ کے مفتیان کے فتوے پر عمل کرنا ہے توچور کاہاتھ بھی کٹنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغربی ذہنیت کی بدولت مساجد کی بندش کامسئلہ

اب مذہبی سے زیادہ سیاسی بن گیاہے مغرب اور یورپ سے متآثر سازشی عناصر نیاس مسئلے کو چھیڑا تو دمادم مست قلندر ہوجائے گا یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حوالے صدر مملکت کا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے سات رابطہ خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ سماجی رابطہ کے حوالے سے اوربھی فوائنٹ موجود ہیں لیکن پاکستان میں موجود مغرب زدہ عناصر سازش کے تحت صرف مساجدکی بات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد کی بندش اور لوگوں کو عبادات سے روکناعذاب الٰہی کودعوت دینے کی مترادف ہے خدا کا خوف کرے مساجد کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دی جائے تاکہ عوام رمضان کریم میں اللہ جل جلالہ کے سامنے گڑ گڑاکر روئے اور عذاب الٰہی کے ٹلنے کی دعا مانگے انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام کورنا وائرس کے حوالے قابل تحسین خدمات کو پیش کیا وفاقی و صوبائی حکومت ممبر ومحراب سے تعلق رکھنے والے علما کرام کے لیے خصوصی پیکیج اور راشن کا اعلان کر ے۔

FOLLOW US