Tuesday November 25, 2025

ایتھے رکھ۔۔!! میں نے جہانگیر ترین کے خلاف ٹویٹ کس کے کہنے پر کی؟ شہباز گِل نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پارٹی کارکنان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ میں نے جہانگیر خان ترین کے خلااف ٹویٹ اس لیے کی کیونکہ ایسا کرنے کے لیے مجھے وزیر اعظم آفس سے ہدایات دی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مجھے جب وزیر اعظم آفس سے ہدایات ملیں تو ہی میں نے جہانگیر خان ترین کے خلاف ٹویٹ کی تھی ۔ڈاکٹر شہباز گل نے چند روز قبل چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ٹویٹ کیا تھا کہ جہانگیر ترین کو چیئرمین ایگری کلچر ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ میں کسی کمیٹی کا سربراہ نہیں تھا ڈاکٹر شہباز گل جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ایک پروگرام میں جب ڈاکٹر شہباز گل سے جب جہانگیر ترین کی تردید سے متعلق سوال کیا گیا تو شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھے جو معلومات وزیراعظم آفس کی جانب سے موصول ہوئیں میں نے ٹویٹ کردی اس میں کوئی بات ایسی نہیں جس پر تجزیہ دیا جائے، اس ٹویٹ کا مقصد جہانگیر خان ترین پر تنقید کرنا نہیں تھا یہ ایک فیصلہ تھا جو وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا۔یاد رہے کہ چینی کے بحران کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اس بحران میں سب سے زیدہ فائدہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو پہنچا ہے جس کے بعد اس معاملے پر عمران خان نے فارنزک آڈٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔ اب خبریں یہ آرہی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے سخت ترین فیصلے کر لیے ہیں جن میں یہ فیصلہ بھی شامل ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد آٹا اور چینی بحران میں جو بھی شامل ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔