Tuesday November 25, 2025

مشکل وقت میں قوم کے ساتھ چلنے کا عہد۔۔!! ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکلانے والی کمپنیوں کی سُنی گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شاندار اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمپنیوں کو ملازمین کوتنخواہیں دینے کیلئے قرض اسکیم متعارف کروا دی، ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اپریل تا جون کمپنیاں ملازمین کو برطرف نہیں کریں گی، ان کو 4 سے 5 شرح سود پر قرض دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون برطرفیاں نہ کرنے کی ترغیب کیلئے قرض اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 20 کروڑ روپے تک تنخواہوں والی کمپنیز کو 4 سے 5 فیصد پر قرض ملےگا۔ اسی طرح50 کروڑ تک تنخواہیں دینے والی کمپنیز کو50 فیصد فائنانسنگ سہولت ملےگی۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر نائب صدور اور نائب صدور کی تنزلی کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزاروں سے گزشتہ سالوں کی تنخواہوں کی وصولی کا اقدام معطل کرتے ہوئے صدر زرعی ترقیاتی بینک سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے 35 سابق نائب صدور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک میں اسسٹنٹ نائب صدربھرتی ہوئے،قانونی تقاضوں پر نائب صدور، سینئرنائب صدورکے عہدوں پرترقی ملی۔ بعد ازاں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے تنزلی کر دی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زرعی ترقیاتی بینک نے تنزلی کر کے تنخواہوں کی واپسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تنخواہیں واپس نہیں ہو سکتیں۔لہٰذا عدالت کارروائی کرے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 4601 ہوگئی ہے، 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 727 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں تمام صوبوں اور مختلف علاقوں میں جان لیوا بیماری سے3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد68 ہو گئی ہے۔