Friday February 14, 2025

پاکستان میں خوفناک بم حملہ،،تعداد بڑھ کر 22ہو گئی ،، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں بم حملے کے متاثرہ زخمی افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں کئے گئے دستی بم حملے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 22ہو چکی ہے ۔ دستی بم حملہ ایک میلے کےدوران کیا گیا جہاں لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔زخمیوں کو درابن کت تحصیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس لئے ہسپتال میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے ۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے ۔ اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔