Friday February 14, 2025

میں نے آج تک شیخ رشید کی بات کو اہم نہیں سمجھا کیونکہ،،۔۔۔یہ کام ہوا تو پاکستان میں 40سال الیکشن نہیں ہونگے،،، سینئر ملکی سیاستدان جاوید ہاشمی نے حیران کر دینے والی وجہ بتا ڈالی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن ایک دن بھی ملتوی ہوئے تو 40 سال تک نہیں ہوں گے’فوج ملک نہیں چلاسکتی’ کچھ جرنیل ملک پر قبضہ کر لیتے ہیں مگر ملک چلا نہیں سکتے’عمران خان نے شیخ رشید کے کہنے پر پارلیمنٹ جانے کا ارادہ کیا’ میں نے کبھی شیخ رشید کی بات کو اہمیت

نہیں دی’ شیخ رشید نے ہمیشہ دوسروں کے اشاروں پر سیاست کی23 مارچ عہد وفا کا دن ہے’ ہم ملک کی حفاظت کریں گے۔ وہ جمعرات کو ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ 23 مارچ عہد وفا کا دن ہے، ہم اس ملک کی حفاظت کریں گے۔ عمران نے دھرنے کے دوران کہا کہ طاہرالقادری چلے گئے تو عوام کہاں سے آئیں گی۔ عمران خان نے شیخ رشید کے کہنے پر پارلیمنٹ جانے کا ارادہ کیا۔ میں نے کبھی شیخ رشید کی بات کو اہمیت نہیں دی، شیخ رشید نے ہمیشہ دوسروں کے اشاروں پر سیاست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے نہ بننے کی پیش گوئی سب سے پہلے میں نے کی۔ الیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے، انتخابات وقت پر کرانا ہوں گے۔ الیکشن ایک دن بھی ملتوی ہوئے تو 40 سال تک نہیں ہوں گے۔ زرداری صاحب سے جمہوریت کی توقع تھی مگر وہ کسی اور ڈگر پر چل پڑے۔ میڈیا جمہوریت کی فضا پیدا کرتا ہے مگر عمل کے وقت چپ ہو جاتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے پنجاب پر لگائے الزامات کا دفاع کرنا ہے۔ نیب کا ادارہ لوگوں کی وفاداریاں بدلنے کیلئے بنایا گیا، جو وفاداری نہیں بدلتا اسے نیب کے ذریعے ہٹوا دیا جاتا ہے۔