Monday April 21, 2025

مجھے فاضل جج کی یہ بات سخت بری لگی ہے،،ایسے نہیں کہنا چاہیے،،یہ اللہ کے کام ہیں۔۔۔مریم نواز نے عدالت پیشی کےبعد دھماکے دار بیان دے ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز نے گزشتہ روز نیب عدالت میں کیس کے دوران سماعت فاضل جج کے ریمارکس کو تکلیف دہ قرار دے ڈالا اور میڈیا کے سامنے اس پر شکوہ کر ڈالا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فاضل جج نے والدہ کی بیماری کے حوالے سے ریمارکس دے کر جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں والدہ کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتی ہوں اور اس حوالے سے ہم ایک ایک ہفتے کیلئے عدالت سے استثنیٰ مانگا ہے جس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے لیکن فاضل جج نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وہاں سارے خاندان کی ضرورت نہیں ہے اس بات پر افسوس ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ نہیں ،بیماری اللہ کی طرف سے آتی ہے کسی کی بھی ماں بہن بیمار ہو سکتی ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے ۔یہ نا مناسب بات ہے ۔