نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے براہموس کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع نرمالا سیتھارا مان نے اپنے ٹویٹر بیان میں بتایا کہ راجستھان میں واقع پکھران ٹیسٹ رینج سے براہموس کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ نیا میزائل تجربہ ہماری قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گا ۔ واضح رہے کہ جنگی جنون میں امیر او ر ترقی یافتہ ممالک کی اندھا دھند تقلید میں مگن بھارت نت نئے ہتھیاروں کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے اسے امریکہ اور اسرائیل کا تعاون حاصل ہے۔
