لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی جانب سے امریکا کےلئے سفیر نامزد ہونےوالے علی جہانگیر صدیقی قومی احتساب بیورو لاہور کے سامنے پیش ہو گئے ۔ ان پر 40ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کےلئے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانیگر صدیقی نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہو گئے جہاں پر ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک نیب حکام نے تفتیش کی ۔ علی جہانگیر صدیقی کی کمپنیوں ایز گارڈ نائن و ایگری ٹیک پر اسٹاک مارکیٹ میں کرپشن، ان سائیڈر ٹریڈنگ اور بیرونِ ملک سرمایہ کاری کرکے شیئر ہولڈرز کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہیں کہ انھوںنے اپنی کمپنی ایگری ٹیک کے
شئیرز سرکاری اداروں کو 11روپے کی بجائے 35روپے میں فروخت کیے ۔جس کے نتیجے میںقومی خزانے کو40ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا ۔اور انھوں نے اگلےماہ اپنا عہدہ سنبھالنا تھا۔