Wednesday May 14, 2025

ٓآپ نا اہل ہیں۔۔عمران خان کے ساتھ نہ بیٹھا کریں۔۔۔۔۔ تحریک انصاف میں بدترین اختلافات، اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آناشروع ہو گئی ہیں۔ اور اس کی اہم وجہ جہانگیر ترین پر نا اہلی کی وجہ سے کی جانے والی تنقید ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان نعیم بخاری نے کہا کہ اگر ہم نا اہل لوگوں کو اہمیت دیں گے تو ہم میں اور مسلم لیگ (ن)میں کیا فرق رہ جائے گا۔ انھوںنے اعتراف کیا کہ جہانگیر ترین ان سے خفا ہیں ۔انھوںنے کہا ، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ کو نا اہل کیا ہے تو آپ کا پارٹی چئیرمین کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ آپ دور جا کر بیٹھا کریں۔ یہ عرض میں نے پارٹی چئیرمین عمران خان سے بھی کی تھی۔اور پھر جب لودھراں کا الیکشن ہونا تھا تب بھی میں نے کہا تھاکہ کیا لودھراں میں کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جسے ہم ٹکٹ دے سکیں،اگر آپ نے جہانگیر ترین کے بیٹے

کو ہی ٹکٹ دینا ہے تو ہم میں اور موروثی سیاست کرنے والوں میں کیا فرق ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مدت 90 دن سے زیادہ ہونی چاہئیے، نگران حکومت کو کم ازکم دو سال کی مدت ملنی چاہئیے۔ الیکشن سے قبل آپریشن ہونا چاہئیے، عدلیہ اور فوج آپریشن کرے