Sunday September 7, 2025

دال میں کچھ کالا ہے:لاڈو رانی ان دنوں خاموش کیوں ہیں ، ٹوئٹس کیوں نہیں کر رہیں؟ معتبر لیگی رہنما نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مریم نواز کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر کہتے ہیں اگر مریم نواز نے 2 ٹویٹ کیے تو عمران خان کی حکومت انہیں گرفتار کر لے گی۔ ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی جلسے جلوس کیے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی حکمت عملی کے تحت خاموش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف شاہد خاقان عباسی سمیت جو افراد بھے بولے تھے انہیں گرفتار کر لیا تھا تھا۔

ہم حکومت کو مریم نواز کے بغیر ہی گرا لیں گے۔ مارچ میں احتجاجی مارچ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نائب صدر محمد زبیر نے کہا کہ اب کی بار شروع ہونے والی تحریک فیصلہ کن ہو گی۔ حکومت گئی یا نہ گئی لڑکھڑا ضرور جائے گی۔ دوسری جانب مریم نواز کو خاموش کرانے میں صرف ایک شخص کا ہاتھ ہے۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نوز کو خاندان کے صرف فرد نے خاموش کرا رکھا ہے۔ رانا ثناء اللہ مریم نواز کو ملنے گئے تو مریم نواز کی خاموشی پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس وقت مریم نواز اور رانا ثناء اللہ ایک پیچ پر تھے، مریم نواز نے خاندان کے ایک شخص پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا۔ سابق وزیرا عظم نواز شریف کا بیانیہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ تھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیانیہ اس سے الگ تھا ۔ بھائی ہونے کے ناطے نواز شریف نے شہبا زشریف کے بیانیہ کو تسلیم کیا۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر مریم نواز کو باہر بھیجا جاتا ہے تو یہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔