Monday February 17, 2025

نوازشریف اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو عدلیہ مخالف تقاریر کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی۔۔عدالت کا اب تک کا سب سے بڑ احکم جاری

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ تشکیل دیدیا ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ قائم کا گیا جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 2 اپریل کونواز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے شہری آمنہ ملک کی درخواست لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی جس میں کہا

گیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں پر کیسز زیر سماعت ہیں،معاملہ اہم نوعیت کا ہے، لارجر بنچ بنایا جائے۔