Friday February 14, 2025

مسلم لیگ (ن)غربت میں ڈوب گئی۔۔کون سی معمولی سی رقم اداکرنے کے بھی قابل نہیں رہی؟؟انتہائی حیران کن خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر سے قائد بننے والے نواز شریف کی پارٹی مالی بحران کا بھی شکار ہوگئی ہے اور ن لیگ نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بار بار نوٹسز کے باوجود جناح کنونشن سینٹر کا کرایہ ادا نہیں کیا اور اب سی ڈی اے نے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کنونشن سینٹر میں ہونے والی توڑ پھوڑ

کا بل بھی ن لیگ سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سی ڈی اے کیذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف صدر بن گئے لیکن جناح کنونشن سینیٹر کے ہال کا کرایہ اب بھی ان کے ذمے واجب الادا ہے حالانکہ عدالت کی طرف سے نااہل قرار دیئے جانے سے پہلے نواز شریف کو اکتوبر دوہزار سترہ میں مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا گیا تھا ن لیگ نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے کنونشن سنٹر 30اکتوبر کے لیے بک کرایا تھا کنونشن سنٹر کا کرایہ چھ لاکھ بنا جس میں سے تین لاکھ ادا کیے گئے تھے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم بھی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے ادا کی تھی اب سی ڈی اے پانچ ماہ سے ن لیگ سے اکتوبر کے واجب الادا کرایہ کا تقاضا کر رہا ہے مگر ن لیگ کی جانب سے سی ڈی اے کو جواب دیا گیا ہے کہ ابھی پارٹی کے پاس فنڈز نہیں انتظار کریں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے شہباز شریف کو صدر بنانے کے لئے ہال کا کرایہ بھی وصول کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ جو ہال کا مرکزی دروازہ ٹوٹا اور دیگر دروازوں کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے اس کا تخمینہ لگا کر یہ بل بھی وصولی کے لئے ن لیگ کو بھیجا جائے گا