Wednesday May 21, 2025

اسی د ن کا تو سب کو انتظار تھا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد دینے کون آرہا ہے؟؟؟؟پاکستانیوں کےلئے بڑی خوشخبری آگئی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشیائی پیسفک گروپ آن منی لانڈرنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور ملک کو دہشت گردوں کی مالی معاون ممالک کی گرے فہرست سے نکالنے کیلئے ایکشن پلان تیارکرنے میں مدد کرے گا، پاکستان عالمی اداروں کے ساتھ ایف ، اے ، ٹی ، ایف کی جانب سے گرے لسٹ میں نام شامل کیے جانے کے بعد متعلقہ تنظیم کے ساتھ تعاون

کرنے کی حامی بھر لی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی جی کا وفد اپریل کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد پہنچے گا اور حکومت کے سینئر وزرا ء اور حکام کو ایکشن پلان تیار اور ترجیح وضع کرنے سے متعلق مشورہ دے گا۔اس سلسلے میں وزارت خزانہ سے ذرائع کا کہا ہے کہ پاکستان کو اے پی جی اور اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایکشن پلان تیار کرنا ہوگا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی اداروں سے بھرپورتعاون کررہا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ عالمی ادارے کی گرے فہرست سے اس کا نام نکل جائے۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ ایف ، اے ، ٹی ، ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا گیاتھا اور تین ماہ تک کی مہلت دی تھی اگر متعلقہ تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا تو پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا البتہ پاکستان نے بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کی حامی بھر لی تھی۔گزشتہ ماہ ایف ، اے ، ٹی ، ایف کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا گیاتھا اور تین ماہ تک کی مہلت دی تھی اگر متعلقہ تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا تو پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا جائے گا البتہ پاکستان نے بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے کی حامی بھر لی تھی۔