Monday September 8, 2025

یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، مالاکنڈ، چترال،سوات،پشاور،لوئیر دیر، مانسہرہ، کوہاٹ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاحال ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت نہیں بتائی گئی۔زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔تاہم لوگ اپنے دفاتر سے باہر نکل آئے اور مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔