Monday September 8, 2025

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،معصوم شہری نشانہ بن گئے

آزاد کشمیر(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستورجاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آج پھربلااشتعال فائرنگ کردی، جس سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے سماہنی آزاد کشمیر کے گاؤں بنڈالہ میں بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اورگولہ باری کر دی ۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ماں اوربیٹا زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ

کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ زبردست اور بھرپور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر پیش آئے حالیہ کشیدگی کے واقعات میں اب تک سرحد کے دونوں اطراف متعدد عام شہریوں اور فوجی جوانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔حالیہ کشیدگی دونوں ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بسنے والے عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کر رہی ہے اور انھیں جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصانات کا بھی سامنا ہے۔