Monday September 8, 2025

نواز شریف کیلئے48گھنٹے انتہائی تشویشناک، سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر شوٹ کرگیا،دل کی ادویات روک دی گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول غیر تسلی بخش ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول تسلی بخش نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کی ادویات دینا روک دی گئیں ہیں۔ نواز شریف کے گردوں کے ٹیسٹ بھی تسلی بخش نہیں۔نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اگلے 48گھنٹے انتہائی تشویشناک قرار دے دئیے گئے ہیں۔پلیٹ لٹس کے لیے لگائے جانے والے انجیکشنز اور اسٹیرئیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیکشنز اور اسٹئیرئیڈز کے باعث نواز شریف کے گردوں پر اثر ہونے لگا ہے جس کے بعد ٹیسٹ

کرائے گئے جن کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار سے کم ہو کر 25 ہزار رہ گئی ہے۔پلیٹ لیٹس میں اُتار چڑھاؤ کے ساتھ نواز شریف کو انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ جس کے تحت میڈیکل بورڈ آج دوبارہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کرے گا۔ نواز شریف نے اپنا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ پر اظہار اطمینان بھی کیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ سروسز اسپتال سے ہی علاج کروائیں گے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پر توجہ دیں تو دل اور گردوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کو آئی وی آئی جی انجیکشن کے ساتھ سٹیرائیڈز بھی دیئے گئے ہیں۔پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کے گردوں کے ٹیسٹ خراب آئے ہیں، اسٹیرائیڈز دینا ضروری ہیں لیکن اس سے بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دی جانے والی دل کی ادویات روک دی گئی ہیں۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ جسم میں 25 ہزار پلیٹ لیٹس رہ جائیں تو اُس پر دل کی ادویات نہیں دی جا سکتیں، دل کا سنگین مسئلہ ہے لیکن پلیٹ لیٹس کا گرنا بھی تشویشناک ہے۔