Wednesday September 10, 2025

پاکستانی فوج کا بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج نے رواں برس 27 فروری سے لے کر اب تک بھارتی فوج کے 60 اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارت فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ کیے۔ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے جبکہ دو ہیلی کاپٹرز ڈر اور خوف کا نشانہ بن گئے۔بھارتی فوج اس وقت دفاعی پوزیشن میں ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے پاکستان میں دہشتگردوں کے کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بھارتی آرمی چیف جنرل بپن

راوت کا پاکستان میں دہشتگردوں کے تین کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ ایک مرتبہ پھر سے جھوٹا ثابت ہو گیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے سفارتکاروں،میڈیا کو ایل اوسی لے جانےکی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ ہم دنیا کو دکھائیں گے زمینی حقائق کیا ہیں، بھارتی آرمی چیف کا آزادکشمیر میں تین کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر ہیں، آزادکشمیر میں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟ جس کے اگلے ہی روز غیرملکی سفیر اور میڈیا لائن آف کنٹرول پہنچ گیا لیکن بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار لائن آف کنٹرول جانے کے لیے نہیں پہنچا ، غیر ملکی سفارتکاروں کو جورا سیکٹر کا دورہ کروایا گیا جہاں بھارتی فوج نے گھروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت دہشتگردوں کے کیمپس بیان جاری کرنے کے بعد اپنے ہی ملک میں خود تضحیک کا نشانہ گئے ہیں۔ بپن راوت کی جانب سے دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مذاق بن چکا ہے۔ بپن راوت اس وقت مودی کی سپورٹ میں سب سے آگے ہیں، بھارتی صحافیوں کی جانب سے عسکری ادارے کے سربراہ کے بیان پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے بیان کی کیا ضرور ت تھی؟ جبکہ آرمی کے حاضر سروس افسران نے بھی بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر حیران ہیں۔