Friday February 14, 2025

شرمندگی کا سامنا، فیصل آباد جلسے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی سرگوشیاں پکڑی گئیں، کیا باتیں کرتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں مریم نواز کھڑی ہوتی ہیں وہاں لوگوں کا مجمع لگ جاتا ہے مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں کا یہ دعویٰ کچھ کچھ کم ہوا جہاں فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں خالی کرسیاں ان کا منہ چڑاتی رہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کچھ بات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں رانا ثناء اللہ سے اور رانا ثناء اللہ اس کے جواب میں اشاروں سے سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں،نجی ٹی وی چینل نے دھوبی گھاٹ میں اسٹیج پر بیٹھے مریم نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کی سرگوشیاں

پکڑ لیں۔ رپورٹ کے مطابق کیا مریم نواز خوش نہیں تھیں، رانا ثناء اللہ سے سرگوشیاں کرتی رہیں جس پر رانا ثناء اللہ کا رنگ اڑتا گیا، ایک موقع پر مریم نواز نے ہاتھ کے اشارے سے رانا ثناء کو غالباً خالی کرسیاں دکھائیں، جس پر رانا ثناء اللہ پریشان دکھائی دیے اور وہ اپنے ہاتھ ملتے رہے۔