Tuesday May 7, 2024

عرب ملک میں ایک پاکستانی اپنا ٹرک کھڑا کر کے کسی سے ملنے چلا گیا، اس دوران ایک اور شخص آکر ٹرک کے نیچے لیٹ کر سو گیا؟پھر کیا ہوا؟لرزہ خیز رپورٹ

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں نامعلوم مخیر حضرات نے دیت کی مد میں ایک لاکھ درہم ادا کرکے پاکستانی شخص کو جیل سے رہائی دلا دی۔اماراتی میڈیا کے مطابق 7 ماہ قبل متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں حاجی نامی شخص کو پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ٹرک کو

سڑک کنارے کھڑا کرکے کسی سے ملاقات کرنے گیا تو اس دوران ایک شخص ٹرک کے نیچے لیٹ کر سوگیا۔اس بارے میں ڈرائیور کو علم نہیں تھا کہ ٹرک کے نیچے کوئی سورہا ہے اور اس نے واپس آکر ٹرک چلا دیا جس کے باعث ٹرک کے نیچے لیٹا شخص ٹائروں تلے کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔چالیس سالہ پاکستانی شخص کو قتل غیرعمد پر قصاص اور واقعے پر جرمانہ ادا کرنے تک قید رکھنے کا حکم سنایا گیا، پاکستانی شخص جرمانہ اور دیت کی رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا تاہم جب اس حوالے سے اخبار میں خبر شائع ہوئی تو کچھ مخیرحضرات نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 لاکھ درہم دیت اور 4 ہزار جرمانے کی رقم ادا کرکے ملزم کو قید سے رہائی دلا دی.

FOLLOW US