Monday February 17, 2025

نہال ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں ان کو اللہ اللہ کرنی چاہئیے

لاہور معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں ان کو عدلیہ پر تنقید کرنے کی بجائے اللہ اللہ کرنی چاہئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کے جرم میں سزا مکمل ہونے پر جب جیل سے رہا ہوئے تو انہوں نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کی ۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف

صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی عمر کے جس حصے میں ہیں ان کو اللہ کرنی چاہئیے اور نہال ہاشمی کو بھی اپنی عمر کا خیال کرنا چاہئیے۔ عارف نظامی کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا موڈ ہے کہ دانیال عزیز کو بھی سزا دی جائے ۔لیکن نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہونے کے بعد جو باتیں کی وہ کسی طور پر بھی درست نہیں۔