Sunday May 5, 2024

سپریم کورٹ نے 4نومنتخب سینیٹرزکے نوٹیفکیشن روک دیے

سپریم کورٹ نے 4نومنتخب سینیٹرزکے نوٹیفکیشن روک دیے ہیں، دوہری شہریت والے سینیٹرزنہیں بن سکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کوحکم دیتے ہیں کہ وہ ان سینیٹرزکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اس دوران اٹارنی جنرل نے

اپنے بیان میں سپریم کورٹ کوبتایاکہ چارسینیٹرز کی دوہری شہریت ہے۔ ان سینیٹرز میں تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹرچوہدری سرور،مسلم لیگ ن کے ہارون اختر، نزہت صادق اور سعدیہ عباسی شامل ہیں۔سپریم کورٹ حکم دیا ہے کہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن ان سینیٹرز کانوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت والے سینیٹرزنہیں بن سکتے۔تاہم سیکرٹری الیکشن کمیشن کوحکم دیتے ہیں کہ وہ ان سینیٹرزکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔

FOLLOW US