Saturday July 27, 2024

کشمیری کرکٹر سلمان ارشاد نے ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ قائم کر دیا

شارجہ(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنےوالے فاسٹ باؤلر سلمان ارشاد نے پی ایس ایل میں ریکارڈ قائم کر دیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں اپنے ڈیبیو میچ میں سلمان ارشاد پہلی گیند پر وکٹ اور پہلی ہی بال پر چھکا لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد اپنے شاندار ڈیبیو پر خوشی سے سرشار

ہیں۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سلمان ارشاد نے پی ایس ایل میں اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی وکٹ لی۔اس کے بعد ہدف کے تعاقب میں جب لاہور قلندرز کو مشکلات کا سامنا تھا تو 10 ویں نمبر پر بیٹنگ پر آنے والے سلمان ارشاد نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا اسکور برابر کردیا۔بدقسمتی سے وہ اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں رہا۔خیال رہے کہ سلمان ارشاد کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ایمرجنگ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کشمیر سے منتخب کیا تھا ۔یاد رہے کہ اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے خوشی ہو گی جب میرا تیز باولنگ کا ریکارڈ سلمان ارشاد توڑے ۔ شعیب اختر نے ناصرف کشمیری نوجوان کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہونے کی بات کی بلکہ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھاکہ وہ خود اس نوجوان کی ٹریننگ کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ریکارڈ کشمیری بھائی ہی توڑے۔

FOLLOW US