سیلفی میں آپ کی ناک کے نقوش بگڑ کیوں جاتے ہیں؟

   
   

نیوجرسی (نیوز ڈیسک) رٹگرز یونیورسٹی سے وابستہ چہرے کے معروف پلاسٹک سرجن بورس پیشکوور نے کہا ہے کہ آپ کی ناک اتنی لمبی نہیں جتنی سیلفیز میں دکھائی دیتی ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر اپنی درست تصویر کھنچوا کر اسے دیکھ کر سیلفی سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ بورِس کے مطابق امریکہ کے نصف پلاسٹک سرجنوں سے لوگوں نے رابطہ کر

کے کہا ہے کہ ان کی سیلفی ٹھیک نہیں آتی اور بالخصوص ان کی ناک بہت عجیب دکھائی دیتی ہے۔ ان میں سے کئی افراد نے ناک کی پلاسٹک سرجری پر زور دیا جو بے وجہ ہے کیونکہ بورس کے مطابق سیلفی آپ کی حقیقی تصویر نہیں ہوتی اور اس میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور رہ جاتی ہے۔بورس کا مشورہ ہے کہ سیلفی دیکھ کر چہرے کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے کسی اچھے کیمرے سے عام تصویر لے کر اپنا معائنہ ضرور کرائیے۔ ان کے مطابق سیلفی آپ کے خد و خال کو درست طور پر نہیں دکھاتی لیکن اس کے باوجود لوگ مجھے اپنی سیلفیاں دکھا کر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تصویر بری ہے اور ناک تو بہت ہی عجیب دکھائی دے رہا ہے۔ثبوت کے طور پر بورِس نے کمپیوٹر ماہرین کی مدد سے اوسط انسانی سر کا ایک ماڈل تیار کیا۔ اس کےبعد ٹیم نے نوٹ کیا کہ اگر 12 انچ کی دوری سے ایک سیلفی لی جائے تو اس میں ناک کیسی دکھائی دے گی۔ اس کے بعد 5 فٹ کے فاصلے سے ایک معیاری پورٹریٹ تصویر بنائی جائے تو اس میں ناک کیسی نظر آئے گی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں ناک کے نقوش بگڑ جاتے ہیں۔حساب کتاب لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں مرد کی

ناک 30 فیصد زیادہ چوڑی اور کسی خاتون کی ناک 29 فیصد پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقات ایک سائنسی جریدے میں بھی شائع کروائی ہیں جس کا نام “جاما (JAMA) فیشل پلاسٹ سرجری” ہے۔جو لوگ بہترین فوٹوگرافی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ فرق بہت بڑا ہے۔ اسمارٹ فون میں وائیڈ اینگل لینس ہوتا ہے جو قریبی تصاویر کو مزید پھیلاتا ہے جن میں انسانی ناک بھی شامل ہے۔ اسی لیے وائیڈ اینگل لینس سے تصویر لینے سے گریز

کیا جائے کیونکہ اس سے تصویر ہولناک دکھائی دیتی ہے۔بڑے لینس والے کیمرے تصویر کو ہموار انداز میں لیتے ہیں اور اس سے نوکدار تصاویر کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تاہم آئی فون ایکس، پکسل ٹو ایکس ایل اور گیلکسی نوٹ 8 میں پورٹریٹ موڈ ہوتا ہے جو سیلفی کو بہتر کرتا ہے۔ لیکن اس میں بھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ جن افراد کے بازو لمبے ہوں ان کی سیلفی اچھی آتی ہے جبکہ بصورتِ دیگر اس کا ایک ہی حل سیلفی اسٹک کی صورت میں موجود ہے۔اسی لیے بورس کہتے ہیں کہ ناک کا آپریشن کرانے کے بجائے کوئی سیلفی اسٹک خرید لیجیے یا پھر اچھے کیمرے والے فون سے اپنی دوست کی مدد سے اپنے پورٹریٹ تصویر بنوائیے۔




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
آپ کو جوابدہ ہوں اور نہ ہی معلومات دینے کا پابند ہوں،عمران خان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ پر اپیل کا فیصلہ سنا دیا
عمران خان کی جان کو خطرہ ۔۔۔ کس طرح ان کو قتل کیا جا سکتاہے؟ تہلکہ خیز انکشافات
شہیدوں کیخلاف ٹرینڈ، 6 لوگوں کی شناخت ہوگئی ، 78 کی تلاش جاری، 120 کی شناخت کا تعین کیا جا رہاہے
ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے میں طلبی پر قاسم سوری کا پیش ہونے سے انکار
دو چیزوں توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے ذریعے یہ مجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں، آرمی چیف اور تمام سیاستدانوں کو تحفےملتے ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ سب کی انکوائری ہونی عمران خان
“رجیم چینچ سازش کے تحت فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے، جس کو ملک کی فکر ہوگی وہ چاہے گا کہ فوج کا ادارہ مضبوط ہو”
حکومت ایکشن میں آگئی، وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری کا اعلان
شہباز گل کو کتنے دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔ عدالت سے تحریک انصاف کیلئے بری خبر۔۔
شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے گھر پر بھی چھاپہ،ویڈیو پیغام جاری


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
مہینے میں دو مرتبہ ہی بیوی سے ملنے گھر جاتا تھابیوی حاملہ تھی ۔جانیے ایک شوہر کی درد بھری کہانی
بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!
تنخواہ بڑھانے سے انکار کردیا تو فکر نہ کریں… چند ایسے طریقے کمپنی تنخواہ میں اضافے پر خود مجبور ہوجائے
اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی
یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا رہی ہے۔ اس بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا؟
لڑکیاں کہاں گئیں۔۔۔ دنیا کے کونسےمالک میں لڑکوں کو شادی کیلئے لڑکیاں ملنا مشکل ہوچکا ہے؟

سپورٹس
5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا،تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہیے ، آپریشن کے بعد شعیب اختر کا بیان
ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے بھی باہر ہو گئے
گال ٹیسٹ میں سری لنکا کوشکست ،پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
گال ٹیسٹ ،فیصلہ کن دن کا آغاز، پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز کی ضرورت
بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی، لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے
لاکھوں کی نہیں بلکہ کروڑوں کی ہے.. بابر اعظم کی نئی گاڑی کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy