Saturday July 27, 2024

لیگی رکن شہاب الدین نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے فاٹا سے رکن شہاب الدین نے فاٹا کے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ انہوں نے کہا افسوس فاٹا کے انتخابات کے طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ رک نہ سکی ، باہر جاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی؟۔شہاب الدین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینیٹ کے الیکشن کا مبارک دن ہے، لیکن

افسوس فاٹا کے انتخابات کا طریقہ کار میں ہارس ٹریڈنگ نہیں رک سکی، مشرف دور میں 6 کا ٹولہ آیا، جس سے صورتحال خراب ہوتی ہے۔ شہاب الدین نے کہا کہ باہرجاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی ؟ پارلیمٹ کی تاریخ میں فاٹا کاانتخاب ایک سیاہ باب ہے ، اسلام آباد کاووٹ پول کر دیا مگر فاٹا کا ووٹ پول کرنے کا کیا فائدہ ہوگا ، فاٹا ارکان سے کہتا ہوں ایسے الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو میں سینیٹ کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا کو ختم کردینا چاہیے ، سینیٹ میں 95 فیصد لوگ کرپشن کے ذریعے آتے ہیں، جو کروڑوں لگائے گا وہ اربوں روپے کمائے گا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے 50 ارب روپے میں ایم کیو ایم کو خرید لیا ہے۔

FOLLOW US