Sunday November 10, 2024

دنیا کا تباہی کی طرف سفر شروع! روس نے نئے خطرناک ہتھیار بے نقاب کیے تو امریکا نے فوری قدم اُٹھالیا!

امریکہ اورروس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے ۔ماسکوکی جانب سے ناقابل تسخیرجوہری ہتھیاربنانے کے اعلان کے بعدامریکہ نے بھی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کردیا۔وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سائینڈرس نے کہاکہ امریکہ اس بات کویقینی بنائے گاکہ اس کی دفاعی صلاحیت دنیامیں کسی سے کم نہ ہو۔روسی صدرنے گزشتہ روز دوایسے

ہتھیاروں کی ویڈیودکھائی تھی جن کے بارے میں ان کادعویٰ ہے کہ وہ امریکہ کے اینٹی میزائل نظام کوچکمہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔امریکی دفترخارجہ نے روسی صدرکی تقریرکوجوہری معاہدے کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

FOLLOW US