Wednesday December 4, 2024

آپ کے بارے میں ہم آج کل سن رہے ہیں کہ ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے چودھری نثار سے ملاقات کے دوران کیا کہا؟؟ دھماکے دار خبر

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں وزیراعظم سے چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سابق وزیر داخلہ نے شاہد خاقان عباسی کو کل قومی اسمبلی آنے اور سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور چوہدری نثار نے گرمجوشی بھرے انداز میں مصافحہ کیااور ایک دوسرے کا حال احوال بھی پوچھا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ باتیں سننے کو مل

رہی ہیں جس کےجواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ میرے علم میں نہیں، میں نے تو ابھی کچھ نہیں کہا۔وزیراعظم نے سابق وزیر داخلہ سے پوچھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں آرہے ہیں جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا۔

FOLLOW US