Saturday July 27, 2024

پاک فضائیہ کے سربراہ اپنے عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت رواں ماہ کی 18تاریخ کو پوری ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرفورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان 18مارچ کو اپنی ملازمت کے تین سال مکمل ہونے پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ انھوںنے مارچ 2015میں پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالی تھی۔ ان کے جگہ نئے ائیر چیف مارشل کے تقرر کےلئے چار ناموں کی سمری وزرات دفاع نے تیار کر لی ہے جسے حتمی منظوری کےلئے وزیراعظم کے پاس بھیجا جائے گا

۔ جن کی ایڈوائس پر صدر مملکت نئے ائیر چیف کا تقرر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے ائیر چیف کیلئے ائیر مارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں یہ چاروں افسران سینیارٹی میں پہلی چار پوزیشنز پر آتے ہیں

FOLLOW US