Friday September 12, 2025

سابق وزیراعظم انتقال کر گئے

بیجنگ(مانیٹر نگ ڈیسک)چین کے سابق وزیراعظم اور ”بیجنگ کا قصائی“ کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے لی پینگ طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1987 سے 1998 تک چین کے وزیر اعظم رہنے والے معروف سیاستدان لی پینگ طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر

گئے۔ لی پینگ کو دنیا ’بیجنگ کے قصائی‘ کے طور پر بھی یاد کرتی ہے جنہوں نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں 1989میں تائمن چوک پر ہونے والے مظاہرے کو اس وقت کے سپریم لیڈر ڈینگ ڑوپنگ کے ساتھ مل کر کچل دیا تھا,اس کریک ڈاو ن میں سینکڑوں بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔لی پینگ نے بعد ازاں اپنے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیا تھا۔