Saturday July 27, 2024

سعودی حکام خواب غفلت سے جاگ اٹھے،، فلسطین کے لئے ایسا شاندار اعلان کر ڈالا کہ مسلم دنیا عش عش کر اٹھے گی

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے طویلی عرصے کے بعد مظلوم فلسطیینیوں کے لئے ایسا اعلان کرڈالا ہے کہ عالم اسلام میںامید افزا صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔سعودی عرب نے فلسطین کے ایک ہسپتال کو کینسر کے لیزر علاج کے لئے 45 لاکھ ڈالر مالیت کے جدید ترین آلات اور میشنری کا عطیہ دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے

ترقیاتی فنڈ کی طرف سے آگسٹا ویکٹوریا ہسپتال کو سرطان کے علاج کے لئے دو جدید نظام فراہم کئے ہیں جن کی مالیت ساڑھے چار ملین ڈالر ہے۔فلسطینی ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید نمور نے سعودی عرب کی طرف سے کینسر کے علاج کے جدید نظام ملنے پر سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید لیزر علاج کے آلات اور میشنوں کی مدد سے فلسطین میں کینسر کے مرض کو کنٹرول کرنے اور مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے اس عطیے کو فلسطینی قوم کے لیے گراں قدر تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اس گراں قیمت میشنری کا عطیہ کرنا سعودی عرب کی فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور اخلاص کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر نمور نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے جدید آلات سے رسولیوںکو لیزر کے ذریعے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والا یہ جدید نظام علاج مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے علاقوں میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے ڈاکٹر نمور نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے جدید آلات سے رسولیوںکو لیزر کے ذریعے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والا یہ جدید نظام علاج مقبوضہ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے علاقوں میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے

FOLLOW US