پرویز خٹک سے پڑوسی ملک کی اہم شخصیت ملنے آگئی،، کیا اہم معاملات طے ہو گئے؟؟بڑی خبر

   
   

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے ۔ صوبائی حکومت نے افغانستان میں امن کیلئے کی گئی کوششوں کی پہلے بھی بھر پور معاونت کی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے ۔افغانستان میں بد امنی سے ہمیں اور خود افغانستان کو زیادہ نقصان اُٹھا نا پڑتا

ہے اسلئے اس مسئلہ کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں افغانستان کے قونصلر جنرل محمد معین مرستیال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری / کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکا م بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جس کا امن ہمیں عزیز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں دیر پا امن نہ صرف خیبرپختونخوا اور افغانستان کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس پورے خطے کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیئے کہ افغانستان کے امن کے بغیر حالات بہتر نہیں ہوں گے اس لئے حکومتوں کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے اور اپنے حالات کو خود بدلنا ہو گا۔ ہم نے پہلے بھی افغان امن کیلئے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کریں گے کیونکہ اس کے بغیر بہتری کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ پرویز خٹک نے قونصل جنرل سے کہاکہ وہ خیبرپختونخو ا میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کیلئے اپنی سطح پر بھر پور کوشش کریں ۔ہم نے رجسٹریشن اور شناخت کا نظام آسان کردیا ہے ۔کوآرڈنیشن کمیٹی بنائی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے اور بارڈر مینجمنٹ کی وجہ سے کافی بہتری آئی ہے ۔بغیر کسی شناخت کے آمدورفت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔بارڈر مینجمنٹ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور یہ کوئی نئی یا اجنبی بات نہیں ہے ۔ دُنیا بھر کے تمام ممالک میں آنے جانے کا یہی طریقہ موجود ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا اور افغانستان کے درمیان ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے کی بھی تجویز دی اور کہاکہ اس سے بھی منظم طریقے سے مسائل حل ہو سکتے ہیںاور علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو سہولیات بھی میسر ہو ں گی ۔رہنمائوں نے اس موقع پر تعلقات کے استحکام اور مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون اور کوششوں پر اتفاق کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
فوج کی مقبولیت 88 فیصد، سیاستدانوں پر عوام کا اعتماد 39 فیصد: سروے
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
علی محمد خان کا عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف، اسٹیبلشمنٹ اور نگران وزیراعظم کو کیا مشورہ دیا؟
روپیہ مسلسل مہنگا، انٹربینک میں ڈالر انتہائی سطح سے 44 روپے نیچے آگیا
دنیا بھر میں گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھکاریوں کا پاکستانی ہونے کا انکشاف
ڈالر کی طرح سونے کی قیمت بھی کریش کر گئی قیمت 2 لاکھ روپے کی سطح سے جلد نیچے آ جانے کا امکان
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات نےملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ، کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے؟
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟
پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ہونے پر عدالت کا کمپنی پر بھاری جرمانہ

سپورٹس
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
پہلے ہی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینے میں بھارت کی شرمناک ناکامی
ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری، بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا
ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں نمبر 1بننے کا امکان ، لیکن کیسے؟

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy