Tuesday September 17, 2024

لودھراں کے ایک پیر نے مسلم لیگ (ن) سے 50کروڑ روپے لیے اور ان کو 20ہزار ووٹ ۔۔۔۔سینئر صحافی کاچشم کشا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی مبصرین این اے 154ضمنی الیکشن کے نتیجے کو ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے ان وجوہات کا تعین کررہے ہیں جو اس نتیجے کی بنیاد ہو سکتی ہیں۔ معروف صحافی چودھری غلام حسین نے ایک اور حیرا ن کن وجہ بتا ڈالی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین نے بتایا ہے کہ لودھراں کا ایک پیر ہے۔ اس کا نام ” ر” سے شروع ہوتا ہے۔ اس کا کافی سیاسی اثر و رسوخ ہے ۔ اور 20ہزار کا ووٹ بینک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اس سے رابطہ کرکے50کروڑ روپے دیے ہیں ۔ اس پر اینکر محمد مالک نے از راہ مذاق کہا کہ میرا نام ” م” سے شروع ہوتا ہے کوئی دو چار کروڑ روپے مجھے بھی دلوادیں ۔ اس پر چودھری غلام حسین نےکہاکہ آپ اربوں کھربوں کے مالک ہیں آ پ کو کروڑوں سے کیا فرق پڑے گا۔

FOLLOW US